کرپٹ حکمران آئین کی دفعات62،63ختم کرنے کیلئے میدان میں آگئے ہیں

August 18, 2017

شفیلڈ(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل شفیلڈ کے چیئرمین راجہ جمیل اختر نے کہا ہے آئین کی دفعات 62/63 کو ختم کرنے کے لیے کرپٹ حکمران اور لیڈر میدان میں آگئے ہیں مولانا فضل ا الرحمٰن نے اس ضمن میں میاں نواز شریف کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے، اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ان شقوں کو ختم کرنے کا مقصد سیاسی معاشی اور اخلاقی طور پر کرپٹ، قاتلوں کو پاکستان پر مسلط کرنا ہے ان شقوں کو جو بھی ختم کرنے کی کوششوں کا ساتھ دے گا سیاست میں ان کا آخری دن ہوگا۔ کرپٹ اور نااہل سیاست دان جو 70 سال سے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ملک میں عدل اور انصاف کا نظام قائم ہو اور عام غریب لوگوں کو حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث لوگوں کی ایک بڑی فہرست ہے ،آصف علی زرداری کہیں مقدموں میں ملوث ہیں ،سپریم کورٹ پانامہ کی بقیہ فہرست پر قانونی کارروائی کرے ،میاں نواز شریف کو جس قانون کے مطابق نا اہل قرار دیا گیا باقی لوگوں پر بھی یہ نافذ ہونا چاہے سپریم کورٹ بھی تک خاموش ہے عوام کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں، انصاف کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئے ورنہ عدالتوں پر عدم اعتماد اور شکوک وشبہات پیدا ہوں گے کہ میاں نواز شریف کے خلاف انتقامی کارروائی ہوئی ہے۔