سنسناٹی ماسٹرز: نڈال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

August 18, 2017

اوہائیو ( جنگ نیوز ) امریکا میں جاری سنسناٹی اوپن میںمردوں کے سنگلز مقابلوں کےبقیہ میچز میں ہسپانوی پلیئر رافیل نڈال فرانس کے رچرڈ گیسکوئیٹ کو 6-3، 6-4سے شکست دے کرپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔ دیگر مقابلوں میں فرانس کے ایڈریان مین رینو نے امریکا کے سیم کوئیری کو 6-2، 7-6سے شکست دی ۔اسپین کے راموس وینلاس نے گائلز ملر کو 5-7، 6-4، 6-4، جورجیا کے نکولس بیسیلیش ویلی نے امریکا کے کرسٹیان ہیریسن کو 6-3، 6-3سےہرایا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ایلینا سیوتلانا نے یوکرائن کی لیسیا سیرینکو کو 6-1، 6-4 سے زیر کیا ۔ جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے روسی پلیئر نتالیہ وکھلینتسوا کو 6-3، 6-2سے جبکہ امریکا سلوئیناسٹیفنز نے پیٹرا کیوٹیوا کو 6-2، 6-3سے شکست دی ۔