سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کی عملی مشقیں

August 18, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رات گئے سینٹرل جیل میں رینجرز نے عملی مشقیں کی ہیں۔

جیو ٹی وی کے مطابق اس موقع پر سینٹرل جیل کے اطراف رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی، رینجرز نے جیل کو گھیرے میں لے کر علاقے کی ناکہ بندی بھی کی۔

اس ضمن میں رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائی کرنا ہے۔