برلن ، جانوروں سے محبت کے اظہار کے لئے کنونشن کا انعقاد

August 18, 2017

برلن میں جانوروں سے محبت کے اظہار کے لئے دلچسپ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد مختلف جانوروں کے کاسٹیومز پہن کر شرکت کے لئے پہنچے اور خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

تین روز تک جاری رہنے والے یورپ کے اس سب سے بڑے اور پرانے کنونشن میں تقریبا 2700افراد نے شرکت کی ۔

جہاں ان لوگوں نے مختلف جا نوروں کی شکل میں تیار کر د ہ دلچسپ کا سٹیوم زیب تن کیے جس میں کوئی چیتے کا روپ دھارا نظر آیا تو کوئی زیبرے اور چوہے کا کاسٹیوم پہن کر شائقین کو محظوظ کرتا دکھائی دیا۔

واضح رہے یہ دلچسپ میلاہر سال منعقدکیا جاتا ہے جس کا مقصد جانوروں سے محبت کا اظہار اورجنگلی حیات کے حقوق کا تحفظ ہے۔