چین میں سجا بین الاقوامی ائیر شو

August 18, 2017

چین کے شہرشینانگ ایک دلچسپ ائیر شو کا انعقاد کیا گیا ۔

ائیر شو کے دوران طیاروں اور ماہر پیرا شوٹرزنے فضا میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر شاندار کرتب بازی اور اسٹنٹس کا مظاہرہ پیش کیا جس نے وہاں موجود ہزاروں لوگوں کو دنگ کردیا۔

جانباز پائلٹوں نے جہازوں کو فضا میں اونچائی اور نیچائی کی طرف تیزی سے لیجانے سے لے کر جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے شاندار اسٹنٹس پرفارم کئے اور وہاں موجود لوگوں سے خوب داد وصول کی۔

اس ائیر شو کے موقع پر سینکڑوں کے قریب شائقین کی تعداد موجود تھی جو اس ائیر شو سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔