تیرا سالہ چینی بچی کا رولر اسکیٹنگ کا منفرد انداز

August 18, 2017

یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو اسکیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی اس چینی بچی کی مہارت کی داد دینا پڑے گی جو رولر اسکیٹنگ کرتے ہوئے رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی اسکیٹنگ کی ماہر بچی نے نہ صرف رولر اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ فاصلے سے رکھی گئی کونز کو پار بھی کیا۔

بچی نے ساتھ ہی چین کے روایتی رقص کی شاندار پرفارمنس دے کر دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا اور خوب داد سمیٹی۔