بالی ووڈ فلم ’ نیوٹن ‘کی ریلیز22ستمبر تک ملتوی

August 18, 2017

بالی ووڈ اداکار راج کمار رائو کی فلم نیوٹن کی ریلیز 22 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

امت ماسرکار کی زیر ہدایت بننے والی فلم 18 اگست کو ریلیز کی جانی تھی، پرڈکشن ہاس نے فلم کی نئی تاریخ کا اعلان ٹوئٹرپر کیا۔

فلم کے پروڈیوسر ز نے فلم کا نیا ٹیزر بھی جاری کردیا، جس میں راج کمار کو ایک نئے بھرتی ہونے والے سرکاری کلرک کے روپ میں دیکھا جاسکے گا۔

یہ فلم ہدایت کاراورپروڈیوسر آنند ایل رائے کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔

فلم میں اداکارپنکج تراپاٹھی اور اداکارہ انجلی پاٹل کو بھی مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔