نا معلوم افراد 2 کا پرومو سانگ ’نچ نچ کے‘ ریلیز

August 19, 2017

پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کا پرومو سانگ ’نچ نچ کے‘ ریلیز کردیا گیا۔

شانی ارشد کی آواز میں گائے گئے اس گانے کے بول محسن عباس حیدر نے لکھے ہیںجبکہ اس کی موسیقی بھی خود شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

اس گانے میں فہد مصطفیٰ جاوید شیخ، ہانیہ عامر، عروا حسین اور محسن عباس کو بھی ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں ولن کا کردار نیر اعجاز نے نبھایا ہے جو دبئی کے امیر پتی عرب بنے ہیںجن کا نہ صرف سونے کا کموڈ چوری ہوجاتا ہےبلکہ اس کموڈ میں موجود ہیرے بھی غائب ہوجاتے ہیں۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں اس بار بھی فہد مصطفیٰ محسن عباس حیدر اور جاوید شیخ نظر آئیں گے۔

فلم عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔