تمام ا ضلاع میں امن وامان کا قیام پہلی ترجیح ہے، کمشنر ژوب

August 19, 2017

کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ ژوب ڈویژن کے تمام ا ضلاع میں امن وامان کا قیام پہلی ترجیح ہے۔

ان کا یہ کہنا بھی تھا کہ عوام کے لئے تعلیم و صحت جیسے بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہر استادکلاس میںاور ہر بچہ اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ دکی ضلع کی بنیاد ڈالی گئی ہے ، اب اس کے لئے ماسٹر پلان بنائیں گے , ماہرین سے مشورہ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دکی کے دورے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر صوبائی مشیر صنعت و حرفت سردار در محمد ناصر ڈپٹی کمشنر دکی حبیب الرحمٰن کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر لورالائی دائود خان خلجی ،ڈی پی او لورالائی نور محمد بڑیچ ،اسسٹنٹ کمشنر دکی عبدالکبیر زرکون ، چیئر مین میونسپل کمیٹی فتح محمد ناصر اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر ژوب ڈویژن نے دکی میں یوتھ کمپلیکس کے نئے تعمیر شدہ عمارت اور ڈی سی کمپلیکس کے لئے مجوزہ زمین کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دکی حبیب الرحمٰن کاکڑ نے بتایا کہ ضلع کمپلیکس کی تعمیر کے لئے دو ہزار ایکڑ سرکاری زمین نانا صاحب زیارت روڈپر غڑواس کے مقام پر موجود ہے جس میں ایک ہزار ایکڑ زمین پر سرکاری دفاتراور ایک ہزار ایکڑ زمین کاروباری سرگرمیوں کے لئے مختص کی گئی ہےجہاں ہر محکمے کے لئے اس کی ضرورت کے مطابق زمین فراہم کی جائے گی۔

صوبائی مشیر صنعت و حرفت در محمد ناصر نے کہا کہ دکی ایک اہم معدنی تجارتی شہر ہے ۔ضلع بننے سے اس میں ترقیاتی اور کاروباری سرگرمیاں اور بڑھ گئی ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔

اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر قاضی نورا لحق ا ور ڈپٹی ڈ پٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیرگل محمد نے کمشنر ژوب ڈویژن و دیگر شرکاء کو دکی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ د ی بعد ازاں صوبائی مشیر نے کمشنر ژوب ڈویژن اور دیگر مہمانوں کو ظہرانہ دیا ۔سردار محمد ناصر نے کہا کہ دکی میں اپنی مثال آپ اور معیاری ضلع کمپلیکس تعمیرکیا جائے گا۔