برطانیہ :دولہا کا دوستوں کے ہمراہ رقص کا مظاہرہ

August 19, 2017

ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی کے خوشگوار لمحات کو یادگار بنائے اور اسکے لئے دنیا بھر میں مختلف ترکیبیں آزمائی جاتی ہیں۔

برطانوی شہر لیور پول میں بھی گذشتہ دنوں ایک شادی کی تقریب میں دولہا نے ان خوشگوار لمحات کو یادگار بنانے کیلئے اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

دوستوں کے ہمراہ رقص کے اس شاندار مظاہرے سے نہ صرف وہاں موجود تمام مہمان خوب محظوظ ہوئے بلکہ دلہن بھی متاثر ہوئے بنا نہ رہ پائی۔