بریلی کی برفی باکس آفس پر اپنا جادو نہ چلا سکی

August 19, 2017

مزاح سے بھرپور بالی ووڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم 'بریلی کی برفی باکس آفس پر اپنا جادو چلانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کو گزشتہ روز سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تاہم اس نے پہلے ہی دن صرف 2.42کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

اس فلم میں بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن،راج کمار راؤ اور ایوشمن کھرانا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایشون لئیر تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کہانی تین نوجوانوں کے گرد گھومتی نظر آرہی ہے جو اپنی شاندار اداکاری اور مزاحیہ ڈائیلاگ بازی کے ذریعے شائقین کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے یہ فلم گزشتہ روز18اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔