حب : واٹر ٹینک میں گر کر بچہ جاں بحق

August 20, 2017

حب ( نامہ نگار) اوتھل میں ایک گھر میں 3سالہ بچہ معراج ولد محمد علی کھیلتے ہوئے گھر کے واٹر ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش سول اسپتال اوتھل لائی گئی جہاں طبی معائنہ اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔