ڈینگی کی وباء، خیبر پختونخواکا پنجاب کی میڈیکل ٹیم کو اسپتالوں تک رسائی دینے سے انکار

August 20, 2017

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی وبا پر قابو پانے کیلئے پنجاب میڈیکل ٹیم کی خدمات و ادویات لینے اور انہیں اسپتالوں تک رسائی دینے سے انکار کردیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت خود ڈینگی سے نمٹ سکتی ہے۔

جسکے بعد پنجاب کی میڈیکل ٹیم نے ڈینگی وائرس سے متاثرہ یونین کونسلوں کا خود دورہ کیا اور مقامی حجرے میں چارپائیاں ڈال کر مریضوں کا علاج شروع کردیا ہے۔