بلاول بھٹو کی تقریر زرداری اور نواز شریف کی مشترکہ کاوش ہے، نعیم الحق

August 20, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ باپ بیٹے کی لاہور یاترا کے اثرات نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں ، بلاول کی تقریر کا متن نواز شریف اور زرداری کی مشترکہ کاوش ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور چیف آف اسٹاف نعیم الحق نے بلاول بھٹو کی تقریر پر پارٹی کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور نون لیگ کی طرح زرداری اور پیپلز پارٹی دو متضاد سمتوں میں کھڑے ہیں ، زرداری ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کے مفاد ایک جانب رکھ کر نواز شریف سے بغل گیر ہونے کو تیار ہیں ، نواز زرداری نورا کشتی کی ایک نئی قسط دکھا کر قوم کو گمراہ کرنے نکلے ہیں۔