میٹرو بس ڈپو کی تعمیر میں کوالٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،کمشنر ملتان

August 20, 2017

ملتان( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ میٹرو بس ڈپو کی تعمیر میں کوالٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ زکریا یونیورسٹی سے ملحقہ ڈپو کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرو بس ڈپو کی تعمیر میں کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔