جامعہ پشاور میں مچھر مار سپرے روزانہ کیا جائے‘ آئی جے ٹی

August 20, 2017

پشاور (خبر نگارخصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ پشاور میں ڈینگی وائرس سےمتاثرہ 861مریض اس وقت خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ مزید افراد میں بھی ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہےجس سے یونیورسٹی کیمپس میں خوف وہراس کی فضاء ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس انتظامیہ غفلت کی نیند سورہی ہے تاہم کسی بھی وقت حالات ناخوشگوار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے کیمپس میں ر وزانہ کی بنیاد پرمچھرمار سپرے کیا جائے بصورت دیگرکوئی بھی ناخواشگوار واقعہ پیش آنے پر تمام ذمہ دار ی کیمپس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔