پولیس اہلکاروں کا اغوا، شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی

August 20, 2017

وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف نے راجن پور سے پولیس اہلکاروں کے اغواء سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پور میں اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

شہباز شریف نے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کے بھی احکامات جاری کئے۔

واضح رہے کہ راجن پور کے علاقے روجھان میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرنے کے بعد 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی راجن پور عتیق طاہر کے مطابق مغوی اہلکاروں میں لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدر اور مزمل شامل ہیں۔