جامعہ کراچی، سینیٹ کے انتخابات

August 21, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی سینٹ کی12نشستوں کے لئے انتخابات منگل19ستمبرکو کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 9:30 تا دوپہرایک بجے ہونگے۔مذکورہ نشستوں پر جامعہ کے اساتذہ جو کم ازکم تین سالہ سروس کے حامل ہوں،انتخابات میں شرکت کے اہل ہوں گے۔