وفاقی محکموں کےہزاروں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

August 21, 2017

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں کےڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ہز اروں ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پرا سیس 2018 کے الیکشن سے قبل مکمل کر لیا جا ئے گا تاکہ اس کے سیاسی فوائد بھی حاصل کئے جا سکیں۔ وفاقی کابینہ نے 14 اپریل 2017 کے اجلاس میں بھرتی اور عارضی ملازمین کو ریگولر کرنے کی نئی پا لیسی کی منظوری دی تھی ۔ ریگو لرائزیشن کے پرا سیس کیلئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ دویژن میاں اسد حیا ء الدین کی سر براہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔