بینچ رویے کے خلاف کل پنجاب میں ہڑتال ہوگی، صدر ہائیکورٹ بار

August 21, 2017

لاہورہائیکورٹ بارکے صدر چودھری ذوالفقار نے کہا ہے کہ بینچ کے رویے کے خلاف کل پورے پنجاب میں ہڑتال ہوگی، کل وکلا سیاہ پٹیاں باندھیں گے اورسیاہ پرچم لہرائیں گے۔

چودھری ذوالفقارکا کہنا تھا کہ کل کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا،ہم نےبینچ سے درخواست کی تھی کہ افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرلیتے ہیں لیکن بینچ کو ہماری کوششیں پسند نہیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بارکونسل ،سندھ ،بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ بارسےبات کررہے ہیں،اس وقت تک وکلا کے ساتھ ہیں جب تک مقاصد حاصل نہیں کرلیتے۔