الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی

August 22, 2017

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عمران خان پر الیکشن کمیشن میں ممنوعہ ذرائع سے پارٹی فنڈز لینے کے معاملے پر نااہلی کی لٹکتی تلوار اتر گئی۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد پارٹی کے نام اور قائم مقام صدر کی نامزدگی پر ن لیگ سے 13 ستمبر تک جواب طلب کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ ذرائع سے پارٹی فنڈزاکٹھے کرنے اور جھوٹا سرٹیفیکیٹ دینے پر عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن عدم پیروی پر خارج کردی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت 5 رکنی الیکشن کمیشن نے درخواست گزار ہاشم بھٹہ کے پیش نہ ہونے پر درخواست خارج کی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی، عوامی تحریک اور اسلام آباد بارکے رکن نیازانقلابی کی جانب سے نوازشریف کے خلاف دائر درخواستوں کو یکجا کردیا ہے۔