قومی اسمبلی اجلاس،گلالئی روایتی پگڑی میں آئیں،کو رکمانڈر تھاپھر بھی اپناامیدوارنہ جتواسکا، قادر بلوچ

August 22, 2017

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) قومی اسمبلی کے پیر کو ہونیوالے اجلاس میں بھی ایم این اے عائشہ گلالئی روایتی پگڑی پہن کر آئیں اور ایوان میں توجہ کا مرکز بن گئیں،عائشہ گلالئی نے اس مرتبہ چپل کے بجائے بوٹ پہنے ہوئے تھے۔

قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوااجلاس مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ 25 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں پیر امین الحسنات نے ایم این اے ذوالفقار بھٹی کے والد اورعطااللہ شاہ بخاری کی وفات پر دعائے مغفرت جب کہ ایم این اے عالم لالیکا کی صحت یابی کے لیےدعاکرائی۔