حا د ثا ت و وا قعات میںتین ہلا ک 7 افراد ، ز خمی

August 23, 2017

سکھر + خیرپور+ شہدادپور(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران) شو ہر کے ہا تھو ں بیوی اور بہن کا قتل، حا د ثا ت و وا قعات میںتین ہلا ک 7 افراد ، ز خمی، نوجوان کا ا قدام خود کشی ،سکھر ۔شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ۔ اناج بازار میں 2ملزمان نے ٹریڈرز کی دکان میں گھس کر دکان مالک مہیش کمار کو یرغمال بنالیا اور 4لاکھ روپے سے زائد نقد ر قم چھین کر فرار ہوگئے۔ کٹی بازار میں گھی مل کا ملازم رضا شیخ ریکوری کرکے مل جارہا تھا کہ مسلح افراد نے ساڑھے 3لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔

ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم چور حنیف راجپوت نامی شخص کے گھر کا صفایا کرگئے، مالک مکان حنیف کے مطابق چور14تولے کے طلائی زیورات اور 11لاکھ روپے نقدی چوری ہو ئی ہے ۔ خیرپور ۔چونڈکو اور گوٹھ علی بخش کانہر میں پلاٹ اور نکاسی آب کے تناز ع پر آرادین اور کانہر برادریوں کے گر وپوں میں تصادم میں 6 افراد زخمی ہو گئے ۔کوٹ ڈیجی میں گھریلو تناز ع پر نوجوان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔کندھ کوٹ۔سندھ بلوچستان سرحدی علا قے کے گاؤں طالب گولاٹومیں ملزم نے فائر کرکے اپنی بیوی اور بہن کو قتل کر کے فرار ہوگیا واقعے کے بعد ملزم کے و ا لد دوستین گولاٹونے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے جائے وقوع پر جا کر دونوں خواتین کی لا شیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال پہنچا ئیں ۔کشمور۔ نامعلوم مسلح افراد نے دکان کھولنے سے پہلے تا جر سے رقم کا تھیلا چھیننے کی کوشش کی جس پر تا جر نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے ٹانگ پر تین گولیاں مار کر اس کو شدید زخمی کر دیا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

دوسری طرف کشمور کے ڈسٹرکٹ پریس کلب صدر ممتاز علی سولنگی افضل عتاکلوڑ شفیق احمد مزاری حاجی گلزارحسین مغل غلام حیدر پیرزادو اور غلام محمد کھوسہ نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لا ڑکانہ اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ جر ا ئم بڑھنے کا نوٹس لیں۔شہدادپور۔سولجج وجوڈیشنل مجسٹریٹ امتیاز احمد بھنبھرو نے پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 5افراد کوگٹکا مین پو ر ی فروخت کرنے کے الزامات میں گرفتار کر لی ۔پنوعا قل۔ تھیم رو ڈ کے قریب ایک بچہ دلبر ولد دھنی بخش جو گی تا لاب میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔