سندھ اسپورٹس بورڈ جمناسٹک ایونٹ

August 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جمناسٹک گرلز اور بوائز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ایس ایس بی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں ہونے والے ان مقابلوںمیں کمسن فاطمہ عالمگیر نے اپنے عمدہ کرتب کا مظاہرہ کیا اور پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں دوسری پوزیشن ماہ نور جبکہ تیسری پوزیشن سارا نے حاصل کی۔ بوائز مقابلوں میں عبدالوحید نے پہلی ، سجاد احمد اور محمد جنید بالتریب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔