ڈھائی ارب روپے سے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت،نیب کے گواہ پر جر ح مکمل

August 23, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈھائی ارب روپے سے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی ۔

کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پرملزم سابق صدر چیمبر آف کامرس حیدرآباد گوہر اللہ،رکن سندھ اسمبلی فقیر داد کھوسو و دیگر پیش ہوئے۔

نیب کے گواہ آفتاب احمد کھوکھر کے بیان پر ملزمان کے وکلاء کی جرح مکمل ہوگئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے دوسرے گواہ کو طلب کرلیا۔ ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔