مکہ:پاکستانی عازمین حج کی رہائشی عمارت میں دراڑیں

August 23, 2017

مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں تاہم تمام عازمین محفوظ ہیںخطرے کی کوئی بات نہیں۔منگل کی شب محکمہ شہری دفاع کی تفتیشی ٹیم نے عمارت خالی کرالی ۔

عازمین کےلیےمتبادل انتظام نہ ہونے پہ کھلےآسمان تلےبیٹھے رہے۔عمارت میں 700 پاکستانی عازمین مقیمتھے۔بعد ازاںمحکمہ شہری دفاع،ہلال احمر اور وزارت حج نے دراڑ پڑنے والی بطحا قریش پرواقع پاکستانی عازمین کی فائیو اسٹار عمارت کو کلیئر کردیا۔

ڈی جیپاکستان حج مشنڈاکٹر ساجد یوسفانی کا کہنا ہے کہ 90فیصدعازمین اپنی رہائش میں واپس چلے گئے۔100 کے قریب عازمین کا مکہ میونسپلٹی سے کلیئرنس لینے کا مطالبہ تھاتاہم وہ مسئلہ بھی حل کرلیاگیا۔

عازمین کی تسلی کیلئے میونسپلٹی کے ماہرین کو طلب کرلیا گیا تھا۔یہ فائیو اسٹار رہائشی عمارت سیکٹرنمبر 9 میں واقع ہے جس میں پشاور اورکوئٹہ کے عازمین ہیں۔تمام عازمین محفوظ ہیں۔ خطرہ کی کوئی بات نہیں۔