ہانگ کانگ؛سمندری طوفان کی وارننگ جاری

August 23, 2017

ہانگ کانگ میں سمندری طوفان کی آمد کی وجہ وارننگ جاری گئی ہے۔ہوا کی رفتار سو میل فی گھنٹہ سے زائد ہے، طوفانی لہریں ساحل سے ٹکرا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیزہواؤں اور طوفان سے ممکنہ خطرات کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے والی چار سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیںجبکہ فیری اور بس سروس بھی معطل ہیں۔

شہری زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے۔ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے متاثرہ علاقوں میں وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔