اینی میٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ مار خور‘ کا پہلا ٹریلر جاری

August 24, 2017

پاکستانی سینمائوں کی بہت جلد زینت بننے والی اینی میٹڈ فلم "اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ مارخور" کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کو 3rd ورلڈ اسٹوڈیو اور پاکستان میں اینی میشن انڈسٹری کے ماہر عزیر ظہیر خان نے پیش کیا ہے جس میں نتاشا حمیرا اعجاز نے مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جبکہ فلم کا آفیشل سائونڈ ٹریک بھی انہوں نے ہی تیار کیا ہے۔

فلم میں گلوکار اور سانگ رائٹر علی نورکو بطور ولن کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عزیر ظہیر خان کا کہنا تھا یہ ہمارا پہلا بڑا پراجیکٹ ہے ، فلم کی کہانی مضبوط اخلاقی اقدار اور اپنے اندر ایک پیغام لئے ہوئے ہے جو یقیناً دیکھنے والوں کو متاثر کرے گی ۔