ننھا سا غصیلا کچھوا

August 27, 2017

کچھوا عام طور پر سادہ اور نرم مزاج جانور مانا جاتا ہے اور اس کے چلنے کی رفتار سے بھی سب واقف ہی ہیں۔

اس جانور پر سپرہٹ فلمیں اور کارٹون بھی بن چکے ہیں جن میں سخت خول اپنے جسم پر اوڑھے کچھووں کو بہت سخت جان اور غصے والا دکھایا گیا ہے۔

وڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے کچھوے کو دیکھ کر بھی ایسا ہی نظر آتا ہے کہ جیسے یہ جانور یقیناً غصے سے بھرپور ہے۔

ایک شخص نے اس ننھے سے کچھوے کو اپنے ہاتھ میں کیا لیا کہ اس ننھے میاں نے گردن اٹھا اٹھا کر اس شخص کی طرف دیکھنا شروع کردیا جیسے اسے اس شخص کے ہاتھوں میں جانا اچھا نہیں لگا۔

ننھے کچھوے کی آنکھیں اور چہرہ دیکھ کر ایسا لگا کہ اگر یہ فلم کا کوئی منظر ہوتا تو یقیناً اس شخص کی شامت آجانی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس ننھے کچھوے کی یہ وڈیو بہت زیادہ دیکھی جارہی ہے۔