جیکب آباد : قبر سے بچے کی لاش غائب

September 05, 2017

جیکب آباد (نامہ نگار) ایئر پورٹ تھانہ کی حدود میں عید کے روز افضل بابا قبرستان سے ایک ہفتہ قبل دفنائے گئے معصوم بچے کی لاش غائب کردی گئی کفن باہر دیکھ کر راہگیر کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پہنچی۔ بچے کی لاش غائب ہونے کا سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ رابطہ کرنے پر پولیس حکام کا کہناتھاکہ لاش کسی جانور نے نکالی ہے کیونکہ سرنگ بناکر لاش نکالی گئی ہے۔کوئی انسان ایسی سرنگ نہیں بناسکتا اورتاحال غائب ہونے والی لاش کے ورثاء بھی رابطے میں نہیں آئے ۔