پاکستان ٹیم کا ورلڈ الیون سے دوسرا ٹاکرا آج ہوگا

September 13, 2017

ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان ٹیم کا دوسرا ٹاکرا آج بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

آزادی کپ کے پہلے ٹی 20 میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیتے تو دوسری جانب پاکستان ٹیم نے پہلا میچ جیت لیا، مطلب یہ کہ قومی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ الیون کو 20 رن سے ہرا دیا ۔

میچ کی خاص بات بابر اعظم کی 86 رنز کی اننگ تھی انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا۔