لندن میں فوجی سامان کی نمائش جاری، سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

September 13, 2017

لندن میں فوجی سامان کی نمائش جاری ہے جس میں دنیا بھر سے ایک ہزار کمپنیاں اور ادارے شرکت کررہے ہیں ، اس موقع پر سیکڑوں افراد نے نمائش کے خلاف مظاہرہ بھی کیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسلحے کی نمائش میں 250بین الاقوامی و فود اور 34ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

دوسری جانب مظاہرین نے برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو ساڑھے3ارب پاؤنڈ مالیت کا اسلحہ دینے کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرہ کرنے والے سو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کااسلحہ یمن میں خانہ جنگی کو بڑھاوا دے رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ جنگ بندی پر زور دیا جائے۔

ادھربرطانوی بحریہ کے سربراہ کا کہناہےکہ مستقبل کےجنگی جہازوں مصنوعی ذہن کی مدد سے آپریٹ کریں گے، پراجیکٹ نیلسن کےتحت تین جنگی جہازوں کامصنوعی ذہن بنایا جائے گا تاکہ آپریشنز کے دوران جلد فیصلہ کیا جاسکے ۔