آنگ سان سوچی اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گی

September 13, 2017

میانمار کی سربراہ آنگ سان سوچی ریاست رخائن کی صورتحال پر اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گی ۔

ترجمان حکومت میانمار کے مطابق آنگ سان سوچی اگلے ہفتے قوم سے رخائن میں جاری صورتحال پر خطاب کرینگی۔کہا جارہا ہے کہ وہ اس خطاب میں بدھ ملیشیا کو صورتحال نارمل کرنے کے حوالے سے بات کرینگی تاکہ عالمی برادری کے بڑھتے ہوئے دبائو کو کم کیا جاسکے۔

ریاست رخائن میں میانمارکی فوج اور بدھ ملیشیا کے حملوں میں سینکڑوں روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جبکہ بدترین مظالم کے باعث گذشتہ تین ہفتے کے دوران تین لاکھ اسی ہزار روہنگیا مسلمان جان بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کر چکے ہیں۔