پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت

September 15, 2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت آج منایا جائے گا۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں جمہوریت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ،اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اور این جی اوز اس حوالے سے سیمینارز ،مباحثوں کا اہتمام کریں گی۔

اخبارات میں اس دن کی مناسبت سے خصوصی ایڈیشن شائع کئے جائیں گے جبکہ ذرائع ابلاغ خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔