پی ٹی آئی کرپٹ لوگ لاکر ملک کو کرپشن سے پا ک نہیں کرسکتی،گلالئی

September 17, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیاز ی کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ہے،ان کے کہنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے اور مجھ پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کو آگے لا کر ملک کو کرپشن سے پاک نہیں بنا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کی جاگیر نہیں ، یہ ہماری اپنی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ2 روز میں وہ پریس کانفرنس کر کے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔