سوناکشی سہنا کا گلیوں میں رقص،مداحوں کا رش

September 18, 2017

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے گلیوں میں رقص کیا تو مداحوں کا رش لگ گیا ،فلم انڈسٹری کی دبنگ گرل نے بھارتی شہر احمد آباد میں گانے کے مناظر عکس بند کرائے اور رکشے کی سواری بھی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنی فلم کا ایک گیت فلم بند کرانے کے لئے احمد آباد پہنچیں، جہاں انہوں نے گیت پر رقص کیا اور رکشے میں بیٹھ کر بھی کئی مناظر عکس بند کرائے ۔

بالی ووڈ کی دبنگ گرل کو اپنے اردگر د پاکر ان کےاحمد آباد کے مداحوں کا رش لگ گیا ،اس دوران سوناکشی سنہا نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’چکری ٹولیٹ ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔