چین ، سڑک کے درمیان مکان بلآخر منہدم

September 19, 2017

چین میں نیل ہاؤس کے نام سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے گھر کے مالک کو بھاری معاوضہ دینے کے بعدمکان منہدم کر دیا گیا ہے۔

شنگھائی کی مصروف شاہراہ کے بیچ و بیچ موجود گھر نے دنیا بھر میں اس وقت مقبولیت حاصل کی جب گھر کے مالک نے اسے سرکاری تحویل میں دینے سے انکار کردیا تھا۔

مصروف شاہراہ کے بیچ و بیچ اس گھر کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات کی وجہ بھی بن رہا تھا۔

حکومت کی جانب سے گھر کے مالک کو 2003 سے کئی مرتبہ معاوضے کی آفر کی گئیں لیکن ضدی مالک بھاری معاوضے پر ڈٹا رہا۔

چینی میڈیا کے مطابق گھر کا مالک اب 4 لاکھ 12 ہزار ڈالر معاوضہ لینے پر راضی ہوگیا ہے جس کے بعد 'نیل ہاؤس کو رات کی تاریکی میں محض 90 منٹ میں گرا دیا گیا ہے۔

'نیل ہاؤس سڑک کے بیچ میں واقع تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کو رفتار آہستہ کرنا پڑتی اور محتاط طریقے سے گھر کو بچاتے ہوئے دوبارہ سڑک پر آنا پڑتا تھا۔