چین ، انڈورریزورٹ عوام کے لئے کھول دیا گیا

September 19, 2017

چین کے شہر ہاربن میں اسکینگ کے دیوانوں کے لئے دنیا کا سب سے بڑ ااور لگژری انڈور اس کی ریزورٹ تعمیر کیا گیا ہے جسے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ٹھنڈ ے مصنوعی ماحول میں اسکینگ کے مزے لیتے ملکی اور غیرملکی سیاح یہاں کارخ کررہے ہیں اور اسکینگ کے ایڈونچر سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے دکھائی دیئے۔

چھ اعشاریہ ایک اسکوائر میٹر رقبے پرپھیلے اس ریزورٹ میں 6مختلف اس کی رنز بنائے گئے ہیں جہاں ایک وقت میں تقریبا ًتین ہزار بچے ،بڑے ،مرد اور خواتین اسکینگ کے کھیل کو انجوائے کرسکتی ہیں۔

اس سال کے آخر تک یہاں 4لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔