ڈوگی میاں کے سائیکل کی سواری کے مزے

September 19, 2017

آپ نے اکثر منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو کتے بھی اس سواری کے مزے لینے کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ڈوگی میاں کو ہی دیکھ لیں جسے سائیکل پر بیٹھنے کااتنا شوق ہے کہ مالکن کے ساتھ سائیکل پر بیٹھا ہوا ہے اور خوب مزے سے شہر کی سیر کر رہا ہے۔

شرارتی ڈوگی میاں نے جہاں مالکن سے ناز نخرے اُٹھوا کر سائیکل کی سواری کو خوب انجوائے کیا وہیں راہ چلتے لوگ بھی کتے کے اس دلچسپ انداز پر بیحد محظوظ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔