چین کے پہاڑوں پر قوس و قزح کے رنگ

September 19, 2017

چین میں پہاڑوں پر قوس وقزح نمودار ہوگئی۔ ۔۔جی ہاں یہ کوئی افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

چین کے قوس وقزح پہاڑ اپنی رنگینیوں کے باعث پوری دینا میں مشہور ہیں۔ ان پہاڑوں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے قوس وقزح کے رنگ ان پہاڑوں پر نمودار ہوگئے ہیں تبھی ان پہاڑوں کو ’رینبوماؤنٹین‘ کہا جاتا ہے۔

ان دلکش رنگین پہاڑی سلسلے میں لال، ہرا، پیلا اور نیلا رنگ شامل ہے جو قوس وقزح میں بھی پائے جاتے ہیں۔

ان پہاڑوں کے انوکھے رنگوں میں پائی جا نے والی مختلف معدنیا ت ہیں جنہوں نے اسے قدرت کے ایک حسین کرشمے میں ڈھال دیا ہے ۔

چین کے شمال جنوب میں دو سو میل مربع کے رقبے پر واقع ایک پارک میں یہ پہاڑی سلسلہ موجود ہے۔ 2009 میں اس پارک کوعالمی ثقافتی ورثے کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

ہر سال مقامی سیاحتوں سمیت غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔