سات سالہ بچی کو ’کنگ آرتھر‘ کی تلوار مل گئی

September 19, 2017

برطانیہ میں رہنے والی ایک سات سالہ بچی مالندہ جون کو کنگ آرتھر کی سالوں پرانی تلوار مل گئی۔ مالندہ اپنے گھر والوں کے ساتھ سمندر پر موجود تھی جب اسے پانی میں پڑی یہ تلوار اسے نظر آئی ۔

ایکس کیلیبر نامی کنگ آرتھر کی یہ تلوار چار فٹ لمبی ہے۔ تلوار اسی سمندر سے ملی جہاں فرضی داستان میں اس کے کھونے کا تذکرہ پایا جاتا ہے۔