نوازشریف کو پیش نہیں ہونا چاہیے، نہ وہ پیش ہونگے، مریم نواز

September 19, 2017

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کی مخالفت کردی۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور وہ پیش نہیں ہوں گے، سارا معاملہ ایک ڈھونگ ہے ۔

مریم نواز کامزید کہنا ہے کہ نوازشریف کو احتساب کے نام پر سیاسی اور ذاتی انتقام کا نشانہ نہیں بننا چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اپنی والدہ کی تیمارداری کے لیے لندن پہنچی ہیں۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں والدہ کی ایک اور سرجری ہوگی،جیسے ہی والدہ کی طبیعت بہترہوئی،وطن واپس آجاؤں گی۔