واشنگٹن میں کار ریس کے سنسنی خیز مقابلے کا انعقاد

September 19, 2017

امریکی ریاست واشنگٹن میں گلوبل ریلی کراس کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈرائیورز نے طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے خوب ریس لگائی۔

واشنگٹن کے شہر سیٹل میں منعقد ہونے والی اس سنسنی خیز مقابلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈارئیورز نے حصہ لیا اوراپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ریسنگ ٹریک پر یوں گاڑیاں دوڑائیں کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے جبکہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض اناڑی ڈرائیور ز بہت پیچھے رہ گئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس دلچسپ مقابلہ ٹینر فویرسٹ امی کھلاڑی نے اپنے نام کرلیا۔