سزائے موت میں استعمال کی اشیاء تجارت کیخلاف اتحاد قائم

September 19, 2017

یورپین یونین اور دیگر ممالک نے سزائے موت اور تشدد میں استعمال ہونے والی اشیاء کی تجارت کے خلاف نیا اتحاد بنا لیا ۔

اس نئے اتحاد کا نام انٹرنیشنل الائنس فار ٹارچر، فری ٹریڈ رکھا گیا ہے ۔ اس اتحاد کیلئے یورپین یونین نے ارجنٹینا اور منگولیا کےلئے تعاون مہم شروع کی تھی ۔

مہم کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیو یارک میں جاری اجلاس میں گذشتہ روز اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اس نئے الائنس کے ڈیکلیریشن پر پہلے ہی روز 58 ممالک نے دستخط کر دیئے ہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یورپین کمشنر برائے تجارت سسلیا مالسٹروم نے کہا کہ ان مصنوعات کی فروخت کا لوگوں کو قتل کرنے اور انہیں خوفناک اذیتیں دینے کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں ہے ۔

آج پہلی مرتبہ ہم سب اس تجارت کو روکنے کے لئے پختہ انداز میں صحیح قدم اٹھا رہے ہیں ۔