چین میں 100میٹر لمبا کباب تیار

September 20, 2017

یوں تو دنیا میں چٹ پٹے مزیدار کھانا کھانے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن جناب چین کی عوام کا دل مزیدارگولہ کباب کھانے کا کچھ یوں للچایا کہ دنیا کا سب سے لمبا کباب بنا ڈالا اور خوب مزے سے کھایا۔

چین کے صوبے’جیلن‘کے شہر’ہویچون‘میں فوڈ فیسٹیول کے دوران مردو خواتین اور درجنوں چیفس سمیت 200افراد جمع ہوئے اور2میٹر لمبی 50سیکھیں استعمال کر کے 150کلو گوشت سے 100میٹر لمبا کباب تیار کر لیا۔

اس ایونٹ کو دیکھنے کے لیے سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے جنہوں نےنہ صرف اس غیر معمولی لمبے کباب کو بنتے ہو ئے دیکھ کر خوب انجوائے کیا بلکہ کباب کی مفت دعوت بھی خوب مزے سے اُڑائی۔