آسٹریلوی جانبازکی اسکائی ڈائیونگ کے دوران باجے پر میوزک پرفارمنس

September 20, 2017

یوں تو آپ نے کئی میوزیشنز کو شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب آسمان کی بلندی پر میوزک پرفارمنس شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے میوزک پرفارمنس کے ساتھ ایڈونچر کا منفرد انداز اپنایا اور سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچ گئے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جانبازہیلی کاپٹر کی مددسے آسمان کی بلندی پر پہنچے اور ہیلی کاپٹر سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف ایڈونچر کو شوق پورا کیا بلکہ ایک نوجوان نے جہاں فضا میں اُڑتے ہوئے میوزیکل انسٹرومینٹ ٹیوبا پر خوبصورت گانوں کی دُھن بکھیری دوسرے نوجوان نے یہ پرفارمنس ریکارڈ کرنے کے فرائض انجام دیئے۔

ایڈونچر اور میوزک کے شوقین منچلوں نے جہاں اس کارنامے کو خوب انجوائے کیا وہیں دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے۔