انسانیت کی تلاش

September 21, 2017

ترقی کے اس دور میں جہاں میلوں دور بیٹھے لوگوں تک رسائی آسان ہو گئی ہے وہیں لوگوں میں انسانیت کی کمی پائی جا رہی ہے۔ سرکاری اسپتال کی ایمرجنسی میں واقع نجی ڈسکاؤنٹ میڈیکل سٹور سے ادویات خریدیں تو اوپر درج قیمت سے ڈیڑھ سو روپے زیادہ لئے جا رہے ہیں، قیمتوں میں فرق کی شکایت پر ایسے افراد الٹا بھرکنے لگ جاتے ہیں۔ پاکستان میں غریب افراد کیلئے جو تھوڑی بہت سہولت بنائی گئی ہے وہ بھی ان سے چھینا جا رہی ہے۔ یہ مافیا کٹے پھٹے ایمرجنسی میں آنے والےغریب لوگوں کی جس بے دردی سے کھال کھینچ رہا ہے لمحہ فکریہ ہے، بنیادی حقوق کیلئے حکومت ایمرجنسی کے باہر ڈیجیٹل اسکرین لگائی جا سکتی ہے جو آن لائن شکایات کو دوہرائے تاکہ لوگ محتاط ہو جائیں۔
(امجد فاروق)
(amjad.farooq88gmail.com)