ایم کیو ایم پاکستان کے سلمان مجاہد بلوچ کو سکیورٹی خدشات

September 21, 2017

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو سکیورٹی خدشات ، پارٹی قیادت کے حکم پر آمدورفت محدود کردی۔

ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی طرف سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو ایم کیوایم لندن کی طرف سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

سکیورٹی خدشات کے بعد ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے سلمان مجاہد بلوچ کو آمدورفت محدود کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 سے منتخب رکن ہیں ۔