سہ روزہ پشتو عالمی سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے، کونسلر اختر محمد

September 21, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتونخوا میپ وارڈ52سبزل خروٹ آباد کے کونسلر اختر محمد خروٹی نے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں پشتو اکیڈمی کوئٹہ کی زیر نگرانی سہ روزہ پشتو عالمی سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے معاشرے میں علم و دانش کی روشنی بکھیرنے اور نوجوانوں کے اذہان کو جدید تحقیق و تخلیق سے منور کرنے کے حوالے سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے انہوں نے عالمی سیمینار کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ مذکورہ سیمینار سے نہ صرف تازہ ترین حالات و واقعات کا صحیح ادراک کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ نوجوان روشن مستقبل کیلئے نئی قومی ترجیحات کا تعین کرنے میں بھی مدد ملے گی۔