عامر خان کی اہلیہ فریال نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی

September 21, 2017

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے احساس ہوگیا، لڑائی میں نقصان صرف عامر اور میرا ہوا۔

لڑائی بھی سوشل میڈیا پر اور اب معافی بھی سوشل میڈیا پر۔ عامر خان کی اہلیہ فریال رشتہ بچانے میدان میں آگئیں۔ سوشل میڈیا پر عامر اور ان کے والدین سے معافی مانگ لی۔

پیغام میں فریال کا کہنا تھا سب کو معلوم ہے گزشتہ3ماہ ہمارے لیے بہت مشکل رہے۔ تمام معاملات سے میں اور عامر ذہنی تناؤ کا شکار رہے۔

فریال کا کہنا تھا کہ عامر کے والدین میرے بڑے ہیں، وہ محبت اور عزت کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں عامر کے والدین کو کچھ ایسا کہا جو نہیں کہنا چاہیے تھے جس پر مجھے ملال ہے۔